’ الشرق ‘سیٹلائٹ چینل کی ویب سائٹ بند

Dec 17, 2021 | 22:17:PM
 الشرق ,سیٹلائٹ ,چینل , ویب سائٹ, بند
کیپشن: ’ الشرق ‘سیٹلائٹ چینل کی ویب سائٹ بند
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)مصری تنظیم ’الاخوان المسلمین ‘کے ہمنوا سیٹلائٹ چینل "الشرق" کے مالک ایمن نور کے مطابق انٹرنیٹ پر ان کے چینل کی ویب سائٹ اچانک طور پر بند کر دی گئی ہے۔ انہوں نے "نامعلوم عناصر اور ہیکر کمپنیوں" کو ویب سائٹ کی بندش اور ان کے ذاتی فون کو ہیک کرنے میں ملوث ہونے کا الزام دیا۔’ الشرق ‘سیٹلائٹ چینل کی نشریات ترکی کے شہر استنبول سے نشر ہوتی ہیں۔

العریبہ چینل کی ویب رپورٹ کے مطابق جمعرات کی دوپہر مذکورہ چینل کی ویب سائٹ مکمل طور پر بند کر دی گئی۔ تاہم ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ یہ ویب سائٹ ترکی کے حکام کی جانب سے بند کی گئی ہے۔ ان حکام نے ایمن نور کو خبردار کیا تھا کہ ترکی کی سرزمین سے نشر ہونے والے چینل پر مصر اور مصری ذمے داران پر کسی قسم کی تنقید نہیں کی جانی چاہیے۔ذرائع نے العربیہ ڈاٹ نیٹ کو بتایا کہ ترک حکام نے ایمن نور اور’ الشرق چینل‘ کے ذمے داران پر زور دیا تھا کہ مصر اور خلیجی ممالک کو ضرر پہنچانے والی کوئی خبر نشر نہ کی جائے۔ ساتھ  ہی مطالبہ کیا گیا کہ چینل کی ویب سائٹ پر موجود ایسی تمام وڈیوز اور خبریں حذف کر دی جائیں جن میں مصر اور بعض خلیجی ممالک پر تنقید شامل ہے۔ تاہم ایمن نور نے ان ہدایات پر عملدرآمد میں سستی کا اظہار کیا اور اسکا خمیازہ انہیں چینل کی ویب سائٹ کی بندش کی صورت میں بھگتنا پڑا۔

 یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ الاخوان تنظیم نے مصر مخالف میڈیا سرگرمیوں کو لندن سے نشر ہونے والے سیٹلائٹ چینلوں کے ذریعے دوبارہ سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ یہ فیصلہ ترکی کے حکام کی جانب سے اپنی سرزمین سے ان سرگرمیوں کی انجام دہی روک دیئے جانے کے بعد سامنے آیا۔ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے اعلان کیا تھا کہ ترکی مصر کے قریب آنے کے لئے اسی طرح ک اقدامات کریگا جیسا کہ اس نے متحدہ عرب امارات کے حوالے سے کئے، مزید یہ کہ ترکی جلد ہی مصر میں اپنے سفیر کے تقرر کی حالت میں ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں:شادی کے بعد کترینہ کیف میں پہلی بڑی تبدیلی آگئی