کراچی۔۔ اومی کرون کا دوسرا کیس سامنے آ گیا۔۔مریض کہاں گیا؟

Dec 17, 2021 | 15:56:PM
اومی کرون کا مریض کہاں گیا، فائل فوٹو
کیپشن: اومی کرون کا مریض کہاں گیا، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی میں کورونا وائرس کے جنوبی افریقی ویرینٹ اومی کرون کا دوسرا کیس سامنے آگیا ہے۔متاثرہ شخص میں جینوم سیکوئنسنگ کے بعد اومی کرون کی تصدیق ہوئی۔

ذرائع محکمہ صحت کے مطابق اومی کرون وائرس میں مبتلا 35 سالہ شخص برطانیہ سے کراچی پہنچا تھا، رینڈم چیکنگ میں متعلقہ شخص میں پہلے کورونا اور بعد میں اومی کرون کی تصدیق ہوئی، متاثرہ شخص کو محکمہ صحت نے ائیرپورٹ سے شارع فیصل پر واقع نجی ہوٹل منتقل کیا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ متاثرہ شخص میں جینوم سیکوئنسنگ کے بعد اومی کرون کی تصدیق ہوئی،حکومت نے کیٹیگری سی اور  اومی کرون والے ممالک پر سفری پابندی لگا رکھی ہے لیکن برطانیہ کیٹیگری سی میں نہیں آتا۔

 یہ بھی پڑھیں:   منی لانڈرنگ کے اصل ماسٹر مائنڈشہباز شریف ،نوازشریف کو پاسپورٹ نہیں ملے گا،مشیر داخلہ

ذرائع محکمہ صحت کا یہ بھی بتانا ہے کہ اومی کرون سے متاثرہ شخص ہوٹل کے قرنطینہ سے فرار ہو گیا، قرنطینہ پر سکیورٹی فراہم کرنا محکمہ داخلہ، پولیس اور متعلقہ ڈی سی کی ذمہ داری ہے۔نجی ہوٹل میں اب بھی کورونا سے متاثرہ 19 افراد قرنطینہ میں موجود ہیں، نجی ہوٹل میں متاثرہ لوگ قرنطینہ میں ہیں لیکن انہیں سکورٹی اب بھی فراہم نہیں کی گئی۔

ذرائع محکمہ صحت کا یہ بھی بتانا ہے کہ کورونا سے متاثرہ 19 میں سے 5 افراد کی جینوم سیکوئنسنگ ابھی ہونی ہے، سکیورٹی کی عدم فراہمی کے باعث اب تک 38 افراد قرنطینہ سے فرار ہوچکے ہیں۔
 یہ بھی پڑھیں:     نوجوان نے محبوبہ کے گھر کے سامنے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا