بحر اوقیانوس میں تارکین وطن کی ایک اور کشتی ڈوب گئی، 63 افراد ہلاک

Aug 17, 2023 | 23:32:PM
بحر اوقیانوس میں تارکین وطن کی ایک اور کشتی ڈوب گئی، 63 افراد ہلاک
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بحر اوقیانوس میں تارکین وطن کی ایک اور کشتی ڈوب گئی، 63 افراد ہلاک جبکہ 38 کو بچا لیا گیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق بحر اوقیانوس میں مغربی افریقہ کے جزیرے کے قریب تارکین وطن کی کشتی الٹ گئی، کشتی الٹنے کے باعث 63 تارکین وطن ہلاک ہوئے، کشتی میں 101مسافرسوارتھے جن میں سے 38 افراد کو بچا لیا گیا ہے۔ مسافروں میں عورتیں اور بچے بھی شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیں: جہانگیر ترین کے جہاز میں اہم شخصیت سوار، تمام سیاسی جماعتیں دنگ رہ گئیں

سینیگالی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ کشتی کے 38 مسافروں کو بچالیا گیا ہے، بچائے گئے 38 تارکین وطن میں سے 37 افراد سینیگال کے شہری ہیں جن میں 12 سے 16 سال کی عمر کے بچوں سمیت خواتین بھی شامل ہیں جبکہ ایک مسافر کا تعلق گنی بساؤ سے ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کشتی میں 101 مسافر سوار تھے جن میں زیادہ تر سینیگال کے شہری تھے۔