ہم ایسی بنیاد رکھیں گے کہ پاکستان کی ایکسپورٹ 100 بلین ڈالر کراس کریں گی، گوہر اعجاز

Aug 17, 2023 | 20:32:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی) نگران وفاقی کابینہ کے ارکان نے حلف اٹھا لیا، صدر مملکت عارف علوی نے ارکان سے حلف لیا۔

اس موقع پر نگران وزیر کامرس، ٹیکسٹائل، انڈسٹریز اور پروڈکشن ڈاکٹر گوہر اعجاز نے 24 نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں بہت صلاحیت ہے، انشاءاللہ ہم ایسی بنیاد رکھیں گے کہ پاکستان کی ایکسپورٹ 100 بلین ڈالرز کو کراس کرے گی۔

یہ بھی پڑھیے: نگران وفاقی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

ان کا مزید کہنا تھا کہ یہی ہمارے ملکی مسائل کا حل ہے، بہت جلد انڈسٹری کے اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ میٹنگ کریں گے اور مستقبل کا لائحہ عمل تیار کریں گے۔

خیال رہے کہ رہے کہ چند روز قبل انوار الحق کاکڑ نے بطور نگران وزیراعظم اپنے عہدے کا حلف لیا تھا جس کے بعد انہوں نے اپنی کابینہ مختصر رکھنے کا اعلان کیا تھا۔