کابل:امریکی ناظم الامور نے افغانستان چھوڑنے کی تردید کردی

Aug 17, 2021 | 19:12:PM
کابل:امریکی ناظم الامور نے افغانستان چھوڑنے کی تردید کردی
کیپشن: کابل میں امریکی سفارتخانہ(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)کابل میں امریکی ناظم الامور روز ولسن نے افغانستان چھوڑنے کی خبروں کی تردید کردی۔

میڈیارپورٹس کے مطابق ٹوئٹر پر جاری بیان میں امریکی ناظم الامور نے کہا کہ افغانستان سے کہیں نہیں گئے، افغانستان سے جانے کی خبریں من گھڑت ہیں۔امریکی ناظم الامور کا کہنا تھا کہ میں اور میر عملہ کابل میں موجود ہے اور ہم ہزاروں امریکی شہریوں اور کمزور افغانوں کی مدد کے لیے سخت محنت کر رہے ہیں، یہاں اپنی مصروفیت کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔روز ولسن نے مزید کہا کہ افغان عوام کے ساتھ ہمارا عزم برقرار ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ملا عبدالغنی برادر نئے افغان صدر بننے کے لیے تیار ۔۔قطر سے کابل روانہ