افغانستان میں اربوں ڈالرخرچ کئے مگر بھارت کو کوئی پوچھ ہی نہیں رہا، بھارتی میڈیا

Aug 17, 2021 | 18:42:PM
افغانستان میں اربوں ڈالرخرچ کئے مگر بھارت کو کوئی پوچھ ہی نہیں رہا، بھارتی میڈیا
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)افغانستان میں طالبان کے کنٹرول کے بعد مودی سرکار کے گن گانے والا بھارتی میڈیا اپنی ہی حکومت کی پالیسیوں پر برس پڑا۔بھارتی میڈیا نے کہاکہ افغانستان میں اربوں ڈالرخرچ کیے مگر بھارت کو کوئی پوچھ ہی نہیں رہا،افغانستان میں ڈیم بنائے، انفرا اسٹرکچردیا، لوگوں کوپڑھایا لیکن سب بیکار ہوگیا۔

بھارتی میڈیا نے کہیں افغان فورسز میں کرپشن کا الزام لگایا تو کہیں امریکی اہلکاروں پر مال بنانے کا الزام عائد کیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دہلی تنہا ہوگیا، اب بھارت کو چاہیے کہ وہ دور بیٹھ کر میچ دیکھے اور موقع کا انتظار کرے۔بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بھارتی اپوزیشن رہنما اسد الدین اویسی کا حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ برسوں پہلے کہا تھا کہ طالبان سے بات چیت کا راستہ ڈھونڈیں، طالبان کا اقتدارمیں آنا دیوارپرلکھا ہے مگر ہماری نہیں سنی گئی، آج صورتحال سب کےسامنے ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ملا عبدالغنی برادر نئے افغان صدر بننے کے لیے تیار ۔۔قطر سے کابل روانہ