حماد اظہر پہلے وفاقی وزیر توانائی بن گئے 

Apr 17, 2021 | 23:54:PM
حماد اظہر پہلے وفاقی وزیر توانائی بن گئے 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزارت توانائی کے قیام سے لیکر اب تک حماد اظہر پہلے وفاقی وزیر توانائی بن گئے ۔
ذرائع کے مطابق لیگی حکومت کے آخری سال اگست 2017 میں وزارت توانائی بنائی گئی، وزارت توانائی کے ڈویژنز کے وزیر تو بنتے رہے مگر توانائی کا قلمدان کسی نہیں ملا تھا، لیگی حکومت میں کسی کو وفاقی وزیر توانائی کا قلمدان نہیں ملا تھا۔
ذرائع کاکہنا ہے کہ موجودہ حکومت میں بھی اس سے قبل کسی کو وزیر توانائی نہیں بنایا گیا، لیگی حکومت میں اویس لغاری کو پاور ڈویژن کا قلمدان دیا گیا تھا،شاہد خاقان عباسی نے وزیر اعظم ہوتے ہوئے پٹرولیم ڈویژن کا قلمدان اپنے پاس رکھا تھا۔
ذرائع کے مطابق موجودہ حکومت میں عمر ایوب کو پہلے پاور ڈویژن کا قلمدان دیا گیا تھا،غلام سرور خان کو پٹرولیم ڈویژن کا وفاقی وزیر بنایا گیا تھا ،بعد میں عمر ایوب کو پٹرولیم ڈویژن کا اضافی قلمدان بھی دیا گیا ۔
ذرائع کاکہناہے کہ لیگی حکومت نے دو مختلف وزارتوں کو ملاکر وزارت توانائی بنائی تھی، وزارت پانی و بجلی سے پاور کو وزارت توانائی کے تحت کردیا گیا تھا،وزارت پٹرولیم و قدرتی وسائل کو ختم کرکے وزارت توانائی کے تحت کیا گیا ،وزارت پانی وبجلی سے پانی کو الگ کرکے وزارت آبی وسائل بنائی گئی ،وزارت توانائی کے تحت پاور اور پٹرولیم کے دو الگ الگ ڈویژن بنائے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی کے 10مقامات پر سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ