نرگس سیٹھی کو چیئرپرسن پے اینڈ پنشن کمیشن کے عہدے سے ہٹادیا گیا

Nov 16, 2021 | 00:34:AM
نرگس، سیٹھی ،چئیرمین
کیپشن: نرگس سیٹھی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیراعظم عمران خان نے نرگس سیٹھی کو چیئرپرسن پے اینڈ پنشن کمیشن کے عہدے سے ہٹادیا۔
 تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے پے اینڈ پنشن کمیشن کی تشکیل نو کرتے ہوئےسابق سی ای او پی آئی اے ظفر احمد خان کو پے اینڈ پنشن کمیشن کا چیئرمین مقرر  کر دیا ہے۔وزارت خزانہ نے 21 رکنی پے اینڈ پنشن کمیشن کی تشکیل  نو کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔پے اینڈ پنشن کمیشن8 نجی 13 سرکاری ارکان پر مشتعمل ہوگا،نوٹیفکیشن کے مطابق نجی شعبے سے رخسانہ اصغر، امیان ملک، سلمان حسین، نذرت بشیرارکان میں شامل ہیں ،ڈاکٹر مسعود اختر،محفوظ علی خان، وائس ایڈمرل ریٹائرڈ شاہ سہیل مسعود کمیشن کے ارکان میں شامل جبکہ وفاقی سیکرٹریز خزانہ، دفاع، اسٹیبلشمنٹ، پے اینڈ پنشن کمیشن کے ارکان میں شامل ہیں۔ نوٹیفیکشن کےمطابق آزاد کشمیر، گلگت بلتستان سمیت چاروں صوبوں کے سیکرٹریز خزانہ ارکان میں شامل ہونگے،سابق مشیر ڈاکٹر عشرت حسین کمیشن کو ایڈوائس کریں گے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہےکہ پے اینڈ پنشن کمیشن 3 ماہ کے اندر اپنی سفارشات پیش کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں:  سابق صدر آصف زرداری کی ایم ڈبلیو ایم کےسیکریٹری جنرل راجہ ناصر عباس جعفری سے ملاقات