کورونا کے وار جاری،مزید 76 زندگیوں کے چراغ بجھ گئے

May 16, 2021 | 11:10:AM
کورونا کے وار جاری،مزید 76 زندگیوں کے چراغ بجھ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) کورونا وائرس  کا پھیلاؤ جاری،اموات کا سلسلہ تھم نہ سکا، ملک بھر میں24 گھنٹوں میں  مزید 76افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ  2ہزار 379نئے کیسز  بھی سامنے آگئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک میں کرونا سے انتقال کرنے والوں کی تعداد 19 ہزار 543 ہو گئی ہے۔این سی او سی کا کہنا ہے کہ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 30 ہزار 402 کرونا ٹیسٹ کیے گئے، جن میں سے کرونا کے 2 ہزار 379 نئے کیسز مثبت آئے۔این سی او سی کے مطابق 24 گھنٹوں میں کرونا کے ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 7.82 فی صد رہی، اب تک 1 کروڑ 24 لاکھ 44 ہزار 42 کرونا ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب بھر میں مکمل لاک ڈاؤن،نیا نوٹیفکیشن جاری

ملک میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد بڑھ کر 8 لاکھ 77 ہزار 130 ہو گئی ہے، جب کہ 7 لاکھ 88 ہزار 768 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں، کرونا کے تشویش ناک مریضوں کی تعداد 4 ہزار 376 ہے۔

واضح رہے کہ ملک میں کرونا ویکسی نیشن کا عمل تیزی سے جاری ہے، اب تک 19 لاکھ 66 ہزار 837 افراد کو ویکسین کا ایک ڈوز لگ چکا ہے، جن لوگوں کو دونوں ڈوز لگ چکے ہیں ان کی تعداد 9 لاکھ 64 ہزار 227 ہے، جب کہ اب تک مجموعی طور پر 38 لاکھ 36 ہزار 291 ڈوزز لگائے جا چکے ہیں۔