روزے میں دن بھر متحرک رہنے کیلئے کن غذاؤں کا استعمال کرنا چاہیے؟

Mar 16, 2024 | 09:05:AM
روزے میں دن بھر متحرک رہنے کیلئے کن غذاؤں کا استعمال کرنا چاہیے؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)افطار اور سحری کے درمیان متوازن غذا کو برقرار رکھنا بہت ضروری ہے، ایسی غذائیں کھائیں جن میں کاربوہائیڈریٹ کے ذرائع ہوں جیسے گندم اور جو ، پروٹین سے بھرپور غذائیں جیسے چکن اور مچھلی، صحت مند چکنائی جیسے بادام، اخروٹ ، سورج مکھی کے بیج ، پھل اور جڑی بوٹیاں ، سبزیاں توانائی اور ضروری غذائی اجزاء کے ذرائع ہیں۔

سحری کے کھانے میں کاربوہائیڈریٹس، پروٹین، گندم، براؤن رائس، نشاستہ دار سبزیاں جیسے مٹر، انڈے، چکن ، مکئی وغیرہ شامل کریں تاکہ دن بھر متحرک رہیں ، کھجور، ناریل کے پانی یا شہد سے روزہ افطار کرنے کی کوشش کریں۔

پراسیسڈ فوڈز اور بہت زیادہ شوگر والی غذائیں کھانے سے پرہیز کریں کیونکہ اگر آپ ان سے دور رہیں گے تو یہ آپ کے شوگر لیول کو کنٹرول میں رکھے گا اور آپ کو دن بھر متحرک رکھے گا۔

 رمضان میں مناسب نیند مجموعی صحت کیلیےاشدضروری ہے۔ روزے کےاوقات میں اپنی ذہنی وجسمانی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلیے مناسب نیندکوترجیح دیں۔

یہ بھی پڑھیں:لاہور: الیکٹرانکس کے گودام میں آتشزدگی، لاکھوں کا سامان خاکستر

جن لوگوں کو ہائی بلڈ پریشر کی شکایت ہو وہ روزہ رکھنے سے پہلے روزہ کی حالت میں کسی قسم کی پیچیدگیوں سے بچنے کے لیےڈاکٹر سے رجوع کریں۔ روزے کے دوران بلڈ شوگر لیول اور بلڈ پریشر کی نگرانی جاری رکھنا ضروری ہے اور یہ بات بہت ضروری ہے کہ تھکاوٹ، کمزوری یا چکر آنے کی شکایت نہ ہو۔

پرسکون کھانے کی مشق سحری اور افطار میں زیادہ کھانے سے روکتی ہے اور ہاضمے کے عمل کو بہتر بناتی ہے، لہذا اپنے جسم میں بھوک اور پیٹ بھرنے کی علامات کو جانیں۔