پٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمتیں۔ شہری نے گھوڑا خرید لیا

Mar 16, 2022 | 14:40:PM
کھوڑا خرید لیا،فائل فوٹو
کیپشن: کھوڑا خرید لیا،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)بھارتی شہری شیخ یوسف نے دن بدن پیٹرول کی بڑھتی قیمتوں کے باعث ذاتی گھوڑا خرید لیا۔

عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے ہونے والے لاک ڈاؤن نے ان گنت لوگوں کا کاروبار ٹھپ کیا جب کہ متعدد اپنی نوکریاں گنوا بیٹھے، ایسے میں اورنگ آباد کے رہائشی شیخ یوسف نے پیٹرول کی قیمتیں دیکھ کر اپنی موٹر سائیکل بیچ ڈالی، بھارتی میڈیا کے مطابق شیخ یوسف مہاراشٹرا کےکالج میں لیب اسسٹنٹ کی نوکری کرتے ہیں۔ایک انٹرویو میں شیخ یوسف نے بتایا کہ میں نے گھوڑا  40,000 روپے میں خریدا اور اب اسی پرآتا جاتا ہوں۔

 انہوں نے مزیدکہا کہ میری موٹرسائیکل کچھ کام نکال رہی تھی اور پھر بسوں کے کرائے اور پیٹرول کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہورہا تھا لہٰذا میں نے گھوڑا خریدنے کا فیصلہ کیا۔

یوسف کا کہنا تھا کہ میں نے اپنے گھوڑے کا نام 'جگر' رکھا ہے، میں سمجھتا ہوں یہ آمدورفت کا بہترین ذریعہ ہے، اس سے انسان فٹ اور تندرست بھی رہتا ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی ریاستوں اتراکھنڈ، اتر پردیش اور دہلی میں پیٹرول کی قیمت تقریباً بھارتی 95 روپے فی لیٹر ہے جب کہ مغربی بنگال میں پیٹرول کی قیمت بھارتی 104.67 روپے فی لیٹر ہے۔

یہ بھی پڑھیں:    بابر اعظم اور عبداللّٰہ کا نیا ریکارڈ