پولیس ملازمین کے لئے خصوصی وظیفہ دینے کا اعلان

Jun 16, 2022 | 18:55:PM
پولیس ملازمین کو  خصوصی وظیفہ دینے کا اعلان
کیپشن: پولیس اہلکار فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)آئی جی پنجاب راؤ سردارکا اسلامی تعلیمات میں دلچسپی رکھنے والے پولیس ملازمین کےقران پاک حفظ کرنیوالےبچوں کو ایک لاکھ کا خصوصی وظیفہ  دینے کا اعلان۔

آئی جی پنجاب نے پولیس ملازمین کے قران پاک حفظ کرنیوالے بچوں کو ایک لاکھ  وظیفہ دینے کافیصلہ کیا گیا ہے۔آئی جی پنجاب نے یکم جنوری 2022سے پہلے قران پاک حفظ کرنے والوں کی فہرستیں طلب کرلیں۔

قران پاک حفظ کرنے والوں کے مدرسہ سے تصدیق شدہ سند،ملازم کی شناختی کارڈ کی کاپی لف کرکے ویلفئیربرانچ بھجوائی جائیں۔درخواستیں پولیس ملازمین،میڈیکل ان فٹ ریٹائرڈ ملازمین،معذور پولیس اہلکار اور شہدا کی بیوائیں بھی درخواستیں دے سکتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان کو اسلام آباد بار سے خطاب کرنا مہنگا پڑ گیا

ملازمین کی آگاہی کےلئے تمام تھانوں اور لائنز میں نوٹس چسپاں کرنے کے احکامات جاری کیے جائیں تاکہ صوبہ بھر سے جلد درخواستیں موصول ہو سکیں۔

یہ بھی پڑھیں:کراچی ۔ ضمنی الیکشن میں ووٹ چوری ہونے کی ویڈیو سامنے آ گئی