کراچی ۔ ضمنی الیکشن میں ووٹ چوری ہونے کی ویڈیو سامنے آ گئی

Jun 16, 2022 | 17:01:PM
کراچی ۔ ضمنی الیکشن میں ووٹ چوری ہونے کی ویڈیو سامنے آ گئی
کیپشن: این اے 240 میں ووٹنگ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان تحریک لبیک کے سرعام ووٹ چوری ہونے لگے۔الیکشن کمیشن کی کارکردگی پر سوالیہ نشان لگ گیا۔

ریجنل الیکشن افسرکے مطابق  پولنگ اسٹیشن نمبر 87 پر پولنگ بک کی مبینہ ہیر پھیر کا واقعہ سامنے آیا،  واقعہ پریزائیڈنگ افسرکےدفتر میں پیش آیا، جہاں پولنگ بک رکھی تھی وہاں نامعلوم شخص آیا اور پولنگ بک کھڑکی سےکسی کو دینےکی کوشش کی، پولیس اہلکار نے اس شخص کو پکڑ لیا اورپولنگ بک لے لی۔

ادھر لانڈھی نمبر 5 زمان آباد میں پریزائیڈنگ آفیسر اور سیاسی جماعت کے کارکن کو پولیس نے گرفتارکرلیا، دونوں افراد کےخلاف جعلی ووٹ کاسٹ کرنے کی شکایت کی گئی تھی۔

کراچی میں قومی اسمبلی کی نشست این اے 240 میں ضمنی الیکشن تحریک لبیک کے ووٹ چوری کرنے والے پولنگ آفیسر کو پکڑ پولیس کے حوالے کردیا۔

پولنگ کے دوران گورنمنٹ بوائزپرائمری اسکول انصاری محلہ یوسی 2 لانڈھی میں دوسیاسی جماعتوں میں تصادم  ہوگیا، سیاسی جماعت کے کارکنوں کو منتشر کرنےکے لیے پولیس نے لاٹھی چارج کیا، جھگڑےکے باعث متعدد سیاسی کارکن زخمی ہوگئے، پولیس نے صورت حال پر قابوپالیا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق کراچی کے علاقے لانڈھی میں حلقہ این اے 240 کی خالی نشست پر پولنگ صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہے گی جس میں 5 لاکھ 29 ہزار سے زائد رجسٹرڈ ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

 یہ بھی پڑھیں:عمران خان کو اسلام آباد بار سے خطاب کرنا مہنگا پڑ گیا
متحدہ قومی موومنٹ کے ابوبکر، مہاجر قومی موومنٹ کے رفیع الدین فیصل، پاک سرزمین پارٹی کے شبیر قائم خانی، پیپلز پارٹی کے ناصر لودھی اور تحریک لبیک کے کاشف قادری سمیت 25 امیدوار میدان میں ہیں جب کہ تحریک انصاف اور جماعت اسلامی مقابلے میں موجود نہیں۔

 یہ بھی پڑھیں:عمران خان نے تگڑا شو کرنے کا اعلان کردیا

حلقہ این اے 240 کی یہ نشست ایم کیو ایم پاکستان کے اقبال محمد علی خان کے انتقال سے خالی ہوئی تھی۔

کراچی میں #TLP