تھرپارکر ، ایک  ہی خاندان کے 7افراد کو ٹکٹ جاری 

Jan 16, 2024 | 12:58:PM
 تھرپارکر ، ایک  ہی خاندان کے 7افراد کو ٹکٹ جاری 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سندھ میں انتخابی سرگرمیاں جاری ہیں وہیں مختلف خاندانوں کو ٹکٹ ملے ہیں، تھرپارکر کے ارباب خاندان کو بھی دو پارٹیوں کے 7 ٹکٹ جاری ہوگئے۔

قومی اسمبلی کی ایک صوبائی اسمبلی کی 5 نشستوں پر پیپلز پارٹی اور جی ڈی اے کے تھرپارکر میں ایک  ہی خاندان کے 7امیدواروں کو ٹکٹ جاری کردئیے گئے،گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کی جانب سے سابق وزیر اعلیٰ سندھ ڈاکٹر ارباب غلام رحیم این اے 215 سے حصہ لے رہے ہیں ،ان کے صاحبزادے بیٹے ارباب عنایت اللہ کو پی ایس 48 ڈگری ضلع میرپور خاص سے ٹکٹ جاری کر دیئے  گئے اور اسی خاندان کے ارباب ذکاء اللہ کو پی ایس 55 ڈیپلو مٹھی اور ارباب انور جبار کو پی ایس 53 ننگر پارکر اور ارباب خان صاحب توگاچی کو پی ایس 54 اسلام کوٹ پر ٹکٹ جاری کر دیئے گئے ہیں۔
 پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سابق وزیر اعلی سندھ ڈاکٹر ارباب غلام رحیم کے دو بھتیجے ارباب امیر امان اللہ کو پی ایس 70 ٹنڈو باگو ضلع بدین اور ارباب لطف اللہ کو پی ایس 55 مٹھی ڈیپلو کلوئی پر ٹکٹ جاری کر دیئے ہیں۔

پی پی امیدوار ارباب لطف اللہ جی ڈی اے امیدوار ،اپنے بہنوئی اربابِ ذکاء اللہ کے مد مقابل ہونگے،مجموعی طور پر پاکستان پیپلز پارٹی اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کی جانب سے ایک ہی خاندان کے 7 افراد کا ٹکٹ دیئے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عوام پر بجلی بم گرانے کی تیاریاں،درخواست نیپرا میں جمع، صارفین پر کتنا بوجھ پڑے گا؟اہم خبر جانیے