بجلی کی قیمتوں میں 5 روپے 62 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان

Jan 16, 2024 | 11:05:AM
 نگران حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد اب عوام پر بجلی بم گرانے کی تیاری کی جارہی ہے
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) نگران حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد اب عوام پر بجلی بم گرانے کی تیاری کی جارہی ہے۔

ذرائع کے مطابق سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے)  نے بجلی 5 روپے 62 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا کو جمع کرا دی ہے، سی پی پی اے کی بجلی مہنگی کرنے کی درخواست دسمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے۔

نیپرا حکام کے مطابق سی پی پی اے کی درخواست کی سماعت 31 جنوری کو ہوگی۔ درخواست کی منظوری سے بجلی صارفین پر 49 ارب روپے سے زائد کا بوجھ پڑے گا،حکام کا کہنا ہےکہ گزشتہ سال دسمبر میں 7 ارب 41 کروڑ یونٹ بجلی پیدا کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز نگراں حکومت کی طرف سے پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے فی لیٹر کی کمی کا اعلان کیا گیا تھا جس کے بعد نئی قیمت 259 روپے 64 پیسے ہو گئی،نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں کوئی ردوبدل نہیں کیا گیا جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 279 روپے 21 پیسے برقرار رکھی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شاہد خاقان عباسی کی طبیعت ناساز،عدالت میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست جمع