لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا سیاسی استعمال نہیں کرنے دیں گے،میاں اسلم اقبا ل

Jan 16, 2021 | 19:02:PM
لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا سیاسی استعمال نہیں کرنے دیں گے،میاں اسلم اقبا ل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ کبھی ایسا ہوا ہے کہ کچرہ جان بوجھ کر پھیلایا جائے۔ عوام کی بھی ذمہ داری ہے کہ صفائی میں ہمارا ساتھ دیں۔
 تفصیلا ت کے مطا بق  میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ ایک مرتبہ کچرہ کلئیر کر لیں اس کے بعد جرمانے بھی کریں گے۔ ہم سب جانتے ہیں کہ ماضی میں کیسے کرپشن کی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک ارب میں ہونے والی صفائی 14 ارب تک کیسے پہنچ گئی؟ہم سیاسی کچرہ بھی صاف کر رہے ہیں اور لاہور کا کچرہ بھی اٹھا رہے ہیں۔  میری ٹیم نے بہت ساتھ دیا ہے،  لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا سیاسی استعمال کسی کو نہیں کرنے دیں گے۔  پرائمری کلیکشن گلی محلے سے عام طریقے سے ہی کی جاتی ہے، کوڑا نہایت قیمتی ، اسے بیچنے کا کام نہیں کیا گیا۔ لوکل لوگوں کو صفائی کے کام میں شامل کریں گے۔میاں اسلم اقبا ل نے مزید کہا ہےکہ یہ کیسی قوم ہے کہ نصف صفائی جس کا ایمان  وہ خود اپنی صفائی نہیں کر سکتی۔آڈیٹر جنرل نے گھپلے کی نشاندھی کی ،ہم نے لو گوں کے فائدے کی بات کی ،صفائی کر رہے ہیں اور آپ کے پیسے بچا رہے ہیں۔لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے تمام افسران اور عملے کو مبارک باد دیتا ہوں۔ میں نے 35 فی صد گاڑیوں سے سارا کام مکمل کیا ہے۔ہم تو اتوار کی چھٹی بھی نہیں کر ر ہے ہیں۔ غازی آباد سے 5 ہزار ٹن کچرہ اٹھوایا  ۔ہمارے جو کام نہیں بھی ہیں وہ بھی کئے۔