وزیر خزانہ کی غریبوں کیلئے خوشخبری

Feb 16, 2022 | 21:03:PM
 موٹرسائیکل۔ پروگرام ۔ مہنگائی۔ انٹرویو۔آمدنی۔مڈل کلاس
کیپشن:  وزیر خزانہ شوکت ترین
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ موٹرسائیکل اور چھوٹی گاڑیوں والوں کیلئے پروگرام جلد لائیں گے،6سے8ماہ بعد مہنگائی کا زور ٹوٹ جائے گا۔
ایک انٹرویومیں انہوں نے کہا کہ پاکستان پٹرول پیدا نہیں درآمد کرتا ہے اور عالمی منڈی میں پٹرول95ڈالر فی بیرل تک چلا گیا ہے۔وزیرخزانہ نے کہا کہ ہم نے پٹرول پر سیلز ٹیکس زیرو کردیا، پٹرولیم لیوی30روپے سے کم کرکے10روپے کردی ہے، ٹیکسز میں کمی سے ماہانہ70ارب روپے کا نقصان ہورہا ہے۔
شوکت ترین نے کہا کہ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ عوام پر اب مزید بوجھ نہیں ڈالنا ہے، سوچ رہے ہیں کہ لوئر مڈل کلاس طبقے کی کیسے مدد کی جائے؟ مہنگائی کا توڑ اور آمدن بڑھانے پر زور ہمارا سلوگن ہے۔ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ایسے اقدام کریں گے کہ تنخواہ دارطبقے کی آمدن میں اضافہ ہو، آمدنی بڑھے گی تو مڈل کلاس مہنگائی بھی برداشت کرسکے گا۔وزیرخزانہ نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان مزدور کی کم سے کم تنخواہ میں بھی مزید اضافہ کرینگے۔
یہ بھی پڑھیں۔ خاتون اول کی تضحیک۔مریم نواز کی گرفتاری کیلئے ایف آئی اے میں درخواست دائر