مذاکرات ناکام، راولپنڈی آئل ٹینکرزایسوسی ایشن نے سپلائی روک دی

Dec 16, 2020 | 17:19:PM
مذاکرات ناکام، راولپنڈی آئل ٹینکرزایسوسی ایشن نے سپلائی روک دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) آئل ٹینکرز ایسوی ایشن کے ڈی سی راولپنڈی سے مذاکرات ناکام ہونے پر آئل کی سپلائی روک دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی آئل ٹینکرز ایسوی ایشن عہدیداران نے ڈی سی راولپنڈی سے مذاکرات کئے۔ مطالبات تسلیم نہ ہونے پر آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن نے آئل کی سپلائی روک دی۔نعمان بٹ کے مطابق ہم نے ون پوائنٹ ایجنڈا پر ڈی سی راولپنڈی سے مذاکرات کئے ۔ ہمیں کینٹ میں داخلے کے چھ گھنٹے کا وقت دیا گیا جو ناکامی ہے۔
 6 گھنٹوں میں پٹرول پمپوں پر آئل منتقل کرکے ٹینکرز خالی نہیں کئے جاسکتے ۔ہمارا مطالبہ تھا کہ سکول ٹائمنگ پر آئل ٹینکرز کی نقل و حمل روک کر 20 گھنٹے سپلائی کی اجازت دی جائے ۔

آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کی ہڑتال کے باعث پٹرول پمپس پر تیل کا صرف ایک دن کا سٹاک رہ گیا ۔اسلام آباد راولپنڈی سمیت آزاد کشمیر ایبٹ آباد اور شمالی علاقہ جات میں تیل کی کمی پٹرول کی ڈیمانڈ  زیادہ ہے اور سٹاک کم ،پٹرول پمپ انتظامیہ
 ہمارے پٹرول اسٹیشن پر 40 ہزار لیٹر کی روزانہ کی سپلائی ہوتی ہے ، پمپ منیجر امان اللہ کے مطابق پٹرول پمپ پر آئل ٹینکر نہیں آئے۔ جڑواں شہروں کے پٹرول پمپس پر حالات خراب ہیں ، اگر یہی صورتحال کل تک رہی تو پٹرول ختم ہو جاے گا ۔