تحریک لبیک کی میڈیا کوریج پر مکمل پابندی عائد

Apr 16, 2021 | 21:17:PM
تحریک لبیک کی میڈیا کوریج پر مکمل پابندی عائد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پیمرا نے تحریک لبیک یارسول اللہ پاکستان (ٹی ایل پی) کی ہر قسم کی میڈیا کوریج پر پابندی عائد کردی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تحریک لبیک کو وزارت داخلہ کی جانب سے کالعدم قرار دے دیا گیا ہے جس کی وجہ سے ٹی وی اور ایف ایم ریڈیوز کالعدم تنظیم کی کوریج نہ کریں۔
اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ پیمرا کے ریگولیشن اور ضابطہ اخلاق پیمرا آرڈیننس 2002 کے سیکشن 27 کے تحت کالعدم جماعتوں کی میڈیا کوریج پر پابندی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز وزارت داخلہ نے وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد انسداد دہشتگردی ایکٹ 1997 کے تحت تحریک لبیک پاکستان کو کا لعدم قرار دیتے ہوئے نوٹیفیکیشن جاری کیا، وفاقی کابینہ سے تحریک لبیک پر پابندی کی منظوری سرکولیشن سمری کے ذریعے لی گئی۔
سمری میں کہا گیا ہے کہ تحریک لبیک کی پرتشدد کارروائیوں سے 2 پولیس اہلکار شہید اور 580 زخمی ہوئے، قانون نافذ کرنے والے اداروں کی 30 گاڑیوں کو نقصان پہنچایا گیا، تحریک لبیک کے 2063 کارکن گرفتار اور 115 ایف آئی آردرج کی گئیں۔
وزارت داخلہ کی جانب سے مذکورہ سمری پیش کی گئی تھی، جس کو وفاقی کابینہ نے اتفاق رائے منظور کیا، حکومت نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو کالعدم قرار دیئے جانے کے بعد تنظیم کے اثاثے منجمد کرنے کی کارروائی کا آغاز بھی کر دیا۔
ذرائع کے مطابق تحریک لبیک کے مرکزی عہدیداروں کے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بھی بلاک کئے جا رہے ہیں، اثاثے منجمدکئے جانے کی کارروائی انسداد دہشت گردی ایکٹ1997 کے تحت کی جا رہی ہے۔ کارروائی انسداد دہشتگردی ایکٹ کی شق 11 ای ای کے تحت کی جا رہی ہے، اثاثے منجمد کرنے کے لیے اسٹیٹ بینک اور صوبائی محکمہ ریونیوکردار ادا کریں گے۔
اس کے علاوہ کالعدم جماعت کے عہدیداروں، کارکنوں کو جاری اسلحہ لائسنسز بھی منسوخ کئے جائیں گے، ٹی ایل پی کے مرکزی عہدیدار زمینوں کی خرید و فروخت نا ہی بینک اکاو¿نٹس استعمال کر سکیں گے۔ ٹی ایل پی کے اثاثوں کی تفصیلات کے لیے وفاقی حکومت نے چاروں صوبوں کو ہدایات دے دیں۔ 
یہ بھی پڑھیں:جہانگیر ترین کا اپنے حمایتی ارکان اسمبلی کیلئے اہم پیغام