حکومت ملی تو ملک پر تاریخ کا سب سے بڑا قرضہ چڑھا  تھا:عمران خان  

Apr 16, 2021 | 14:15:PM
حکومت ملی تو ملک پر تاریخ کا سب سے بڑا قرضہ چڑھا  تھا:عمران خان  
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت ملی تو ملک پر تاریخ کا سب سے بڑا قرضہ چڑھا ہوا تھا، ہم نے ڈھائی سال میں 35 ہزارارب روپے واپس کیے۔ انہوں نے ایک کروڑ 20 لاکھ خاندانوں کو احساس پروگرام میں شامل کرنے کا اعلان بھی کیا۔

سکھر میں کامیاب نوجوان پروگرام سے خطاب کرتے ہوئےعمران خان نے  کہا کہ اندرون سندھ کے لوگ بہت پیچھے رہ گئے ہیں یہ پاکستان کا سب سےغریب علاقہ ہے۔ ضروری ہے کہ نوجوانوں کو اپنے پیروں پر کھڑا کریں، وہ اپنا کاروبار کریں جو بھی اپنا سیٹ اپ بنائے گا، ہماری حکومت کوشش کرے گی کہ انہیں سود کے بغیر قرضے دیئے جائیں۔ نوجوانوں کواسکلز ایجوکیشن دینے پر خوشی ہے۔ سندھ کیلئے 446 ارب کا پیکج وفاق نے اپنا بجٹ کاٹ کر دیا۔ احساس ایمرجنسی کیش کا 33 فیصد فنڈ سندھ کودیا ہے۔انہوں نے کہا کہ حیدرآباد سکھر موٹروے سے سندھ اور پاکستان کےلوگوں کوفائدہ ہوگا، جزیرے آباد ہونے سے سندھ کے لوگوں کو فائدہ ہوگا، صوبائی حکومت نے جزیرے پر این اوسی دے کر کینسل کر دیا۔ملک کو مسائل  کی دلدل سے ہرصورت باہر نکالیں گے۔

وزیراعظم نے کامیاب نوجوان پروگرام کے تحت نوجوانوں میں چیکس بھی تقسیم کئے۔ عمران خان کو گورنر عمران اسماعیل نے سندھی اجرک پہنائی۔اس سے قبل وفاقی وزیر اسد عمر نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ سکھر حیدر آباد موٹروے جلد تعمیر ہو گا، ایک لاکھ سے زائد نوجوانوں کو ٹیکنکل ٹریننگ دی جائے گی۔ سندھ قدرتی وسائل سے مالا مال ہے،پاکستان میں سب سے زیادہ گیس پیدا کرنے والا صوبہ سندھ ہے۔ صوبے میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ سب سے زیادہ ہے، چند ماہ پہلے سندھ کے دارالحکومت کیلئے تاریخی پیکج دیا گیا جس میں نوجوانوں کیلئے بڑے بڑے فیصلے کئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیںن لیگ پریشان نہ ہو، مسماری کنٹینرز  سے نہیں بلڈوزر  سے ہوتی ہے: شہزاد اکبر