عمران خان کی زبان ایک بار پھر لڑکھڑا گئی

Sep 15, 2022 | 19:10:PM
عمران خان کی زبان لڑکھڑا گئی
کیپشن: عمران خان فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)چیئر مین تحریک انصاف عمران خان کی زبان ایک بار پھر لڑکھڑا گئی۔
تفصیلات کے مطابق چیئر مین تحریک انصاف عمران خان نے اپنی حکومت اور موجودہ حکومت کے دور میں اشیا کی قیمت کا موازنہ کیا تو ایک بار پھر وہ اعداد و شمار میں گڑ بڑ کرگئے ۔ عمران خان نے حکومت پر تنقید کی اور آٹے دال کا بھاو ہی بھول گئے۔آٹے کی قیمت فی لٹر میں بیان کردی۔اپنے خطاب میں عمران خان نے بتایا کہ ہمارے دور میں آٹا پچاس روپے کلو بکتاتھااب کراچی میں سوروپے لٹر فروخت ہورہاہے۔اپنے خطاب میں ایک اور موقع پر عمران خان نے بتایا کہ آج عالمی مارکیٹ میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں دس ڈالر فی بیرل کمی واقع ہوئی ہے اس کے باوجود یہ حکومت ڈیزل ایک سوچھیالیس روپے لیٹر بیچ رہی ہے ،ڈیز ل سو روپے مہنگا ہوگیا ہے۔ 
ان کا کہناتھا کہ جتنی دیر تک سیاسی استحکام نہیں آئے گا اس وقت تک معیشت کسی صورت مستحکم نہیں ہوسکتی۔آئی ایم ایف کے پروگرام کے باوجود روپیہ غیر مستحکم ہورہا ہے اور جب تک الیکشن نہیں ہوتا تو یہ روپیہ گرتا جائے ۔
یہ بھی پڑھیں:پشاور جلسے میں سرکاری وسائل کا استعمال کیس، عمران خان پر بھاری جرمانہ عائد