پی ٹی آئی کے اہم کارکن کا کورونا سے انتقال ۔۔وزیراعظم سمیت اہم شخصیات کا اظہار تعزیت
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پی ٹی آئی کے کارکن اور سابق ڈسٹرکٹ ممبر پشاور زاہد حسین مہمند کورونا وائرس کے باعث انتقال کر گئے، وزیراعظم عمران خان سمیت پی ٹی آئی قیادت کا اظہار افسوس۔
تفصیلات کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر ا یک ٹو یٹ میں وزیراعظم عمران خان نے اپنے ساتھ زاہد مہمند کی ایک تصویر شیئر کی اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ایک نوجوان کارکن زاہد مہمند کو کھو دیا ہے، پی ٹی آئی کارکن کورونا وائرس کے باعث زندگی کی بازی ہار گئے ہیں۔ زاہد نے پشاور میں نچلی سطح پر ہماری پارٹی کو منظم کرنے کا کام کیا،میری تعزیت اور دعائیں ان کے اہل خانہ سے ہیں۔آخر میں انہوں نے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کی ایس او پیز پر عمل کریں اور ماسک پہنیں۔
دوسری طرف وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ،سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی مشتاق غنی نے بھی انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ زاہد حسین مہمند جیسے دیرینہ اور مخلص کارکن کی رحلت گہرے دکھ اور تکلیف کا باعث ہے۔وزیر خارجہ نے مرحوم زاہد حسین مہمند کے اہل خانہ کے ساتھ اظہار تعزیت کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے ،آمین۔
إِنَّا لِلَّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) May 15, 2021
Today we lost a dedicated young PTI worker Zahid Mohmand to Covid 19. Zahid worked to organise our Party at grassroot level in Peshawar. My condolences & prayers go to his family. Everyone must follow pandemic SOPs & wear masks. pic.twitter.com/FA6xqXN2W3
یہ بھی پڑھیں: حلف اٹھانے کی خبریں۔۔ چوہدری نثار علی بھی میدا ن میں آگئے