مسلم ممالک فلسطینیوں کی نسل کشی کا فوری نوٹس لیں ۔۔پاکستان کا مطالبہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے مطالبہ کیا ہے کہ مسلمان ملکوں کو اسرائیل کے ہاتھوں فلسطینیوں کی نسل کشی کا فوری نوٹس لینا چاہئے۔
اسرائیلی جارحیت کے خلاف جاری کیئے گئے بیان میں وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے کہاکہ مظلوم اور نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی جارجیت جاری ہے۔وزیرِ داخلہ نے کہا کہ عالمی میڈیا کے مطابق اسرائیل اب تک 140 سے زائد فلسطینیوں کو شہید کر چکا ہے۔
شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ مظلوم فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی جارحیت اور انتہا پسندی کو روکنا اقوامِ عالم کی ذمہ داری ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔ عا لمی شہرت یا فتہ ڈانسر نورا فتیحی کا فلسطینیوں کیلئے چھلکا درد۔۔ کہہ ڈالی حیرت انگیز بات