کورونالاک ڈاؤن کیخلاف فرانسیسی اداکارہ کا برہنہ احتجاج

Mar 15, 2021 | 15:15:PM
کورونالاک ڈاؤن کیخلاف فرانسیسی اداکارہ کا برہنہ احتجاج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) چین سے شروع ہونے والی کورونا کی وبا کے باعث کئی ممالک میں تاحال کسی نہ کسی طرح کا لاک ڈاؤن نافذ ہے اور لاک ڈاؤن نے عوام کو پریشان کر رکھا ہے۔ فرانسیسی دارالحکومت پیرس میں ملک کے اعلیٰ ترین فلمی ایوارڈز کی ایک تقریب میں 57 سالہ تھیٹر اداکارہ سورینے میسیرو (Corinne Masiero) نے برہنہ احتجاج کرکے سب کو حیران کردیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق اداکارہ سورینے میسیرو اسٹیج پر پرفارمنس کے لئے آئی  اور انہوں نے پرفارمنس کے دوران خود کو ’گدھے‘ کی کھال کے لباس سے ڈھانپ رکھا تھا۔سورینے میسیرو کی پرفارمنس کو کافی سراہا گیا اور منفرد لباس پہننے پر ان کی تعریفیں بھی کی گئیں تاہم شائقین اس وقت حیران رہ گئے جب انہوں نے پرفارمنس کے بعد اپنا لباس اتار دیا۔سورینے میسیرو نے پرفارمنس کے بعد مختصر وقت کے لئے ملک میں نافذ لاک ڈاؤن پر بات کی اور بتایا کہ کس طرح تھیٹرز اداکار فاقہ کشی کا شکار ہیں۔

اداکارہ نے بتایا کہ لاک ڈاؤن ختم کرکے تھیٹرز اداکاروں کو کام کرنے دیا جائے، کیوں کہ ثقافت نہیں تو کوئی مستقبل نہیں۔اداکارہ نے مختصر خطاب کے بعد اپنا لباس اسٹیج پر سب کے سامنے اتارا۔اسٹیج اداکارہ نے سینے اور پیٹ پر ’ہمیں اپنا فن واپس دے دو‘ اور ’ثقافت نہیں تو کوئی مستقبل نہیں‘ جیسے نعرے بھی تحریر کر رکھے تھے۔