سعودی عرب میں غیر ملکی ملازمین کیلئے ریلیف

Apr 15, 2023 | 11:47:AM
سعودی عرب نے کام کرنے والے غیرملکیوں کیلئے بڑا رلیف دے دیا۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سعودی عرب نے کام کرنے والے غیرملکیوں کو ریلیف دے دیا۔

وزارت افرادی قوت نے غیرملکی ملازمین کی رجسٹریشن سے متعلق ہدایات جاری کرتے ہوئے کمپنیوں کو پابند کر دیا ۔ پرائیویٹ سیکٹر اور کمپنیوں کو پابندی کیا گیا ہے کہ وہ ’قوی‘ پلیٹ فارم کے ذریعے ملازمین کی 50 فیصد معاہدوں کا اندراج کروائیں۔

وزارت نے رواں سال مرحلہ وار ملازمت کے معاہدوں کے اندراج کا پروگرام تیار کیا ہے جس کے تحت پہلی سہ ماہی میں 20 فیصد، دوسری سہ ماہی میں 50 اور تیسری سہ ماہی میں 80 فیصد تک معاہدوں کا اندراج ضروری ہے۔

وزارت افراد قوت نے غیرملکیوں کی ملازمت کے معاہدوں کے اندراج کا دوسرا مرحلہ شروع کر دیا ہے۔ قوی پلیٹ فارم پر ملازمت معاہدوں کے اندراج کا مقصد آجر اور اجیر کے حقوق کو تحفظ فراہم کرنا ہے۔