روسی صدر کیساتھ رقص سے شہرت پانیوالی سابق آسٹرین وزیر روس منتقل

Sep 14, 2023 | 19:44:PM
روسی صدر کیساتھ رقص سے شہرت پانیوالی سابق آسٹرین وزیر روس منتقل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)آسٹریا کی ایک سابق وزیر جو 2018 میں روسی صدر ولادی میر پوتین کے ساتھ رقص کی وجہ سے مشہور ہوئی تھیں لبنان میں عارضی قیام کے بعد روس منتقل ہوگئی ہیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سابق آسٹرین وزیرہ نے بتایا کہ وہ لبنان سے شام کے حمیحیم ہوائی اڈے پہنچیں جہاں سے وہ اپنے دو گھوڑوں کے ساتھ ایک فوجی طیارے ماسکو پہنچی ہیں۔

سابق وزیر خارجہ کیرن کنیسل جنہیں انتہائی دائیں بازو کی طرف سے دسمبر 2017 اور مئی 2019 کے درمیان آسٹریا کی سفارت کاری کی سربراہ مقرر کیا گیا تھا نے کہا کہ انہوں نے 2022 میں وہ شورش زدہ ملک کو چھوڑ کر سینٹ پیٹرزبرگ جانے کا فیصلہ کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش، محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی

وہ لبنان میں عارضی طور پر مقیم رہیں، وہاں سے انہوں نے مستقل طور پر سینٹ پیٹرس برگ کا سفر کیا جہاں گذشتہ جون میں یونیورسٹی کے ایک نئے تحقیقی مرکز کی سربراہ کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔