سٹیٹ بینک کا شرح سود 22 فیصد برقرار رکھنے کا فیصلہ 

Sep 14, 2023 | 17:26:PM
سٹیٹ بینک کا شرح سود 22 فیصد برقرار رکھنے کا فیصلہ 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان)سٹیٹ بینک آف پاکستان نے شرح سود 22 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق سٹیٹ بینک نےمانیٹری پالیسی کمیٹی کا پالیسی ریٹ برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، اگلے 2 ماہ کیلئے شرح سود 22 فیصد رہے گی۔

سٹیٹ بینک کے اعلامیہ کے مطابق مئی 2023 میں مہنگائی 38 فیصد کی رفتار سے بڑھ رہی تھی جبکہ اگست میں مہنگائی بڑھنے کی شرح 27.4 فیصد ہوئی۔

 سٹیٹ بینک کے مطابق  مہنگائی گرتے ہوئے رجحان کی عکاسی ہوتی ہے ،عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں حال ہی میں بڑھی ہیں ،توانائی کی سرکاری قیمتوں میں ردوبدل کے ذریعے صارفین کو منتقل کی جارہی ہیں ،تاہم تخمینے کے مطابق مہنگائی کمی کے راستے پر گامزن رہے گی ۔

 سٹیٹ بینک کے مطابقاجناس منڈیوں میں سٹے بازی کی سرگرمیوں کے خلاف ایکشن سے قیمتوں میں کمی آنا شروع ہوگئی ہے ،اجناس منڈیوں میں سٹے بازی کی سرگرمیوں کے خلاف ایکشن سے قیمتوں میں کمی آنا شروع ہوگئی ہے ،کریک ڈاون کی وجہ سے ایکسیچنج مارکیٹ میں غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے مثب اثرات ہونگے۔

یہ بھی پڑھیں:سائفر کیس؛ عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی درخواست ضمانت مسترد

 سٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک اور اوپن مارکیٹ کا بڑا فرق ختم ہوگیا ہے،کمیٹی مہنگائی کے منظر نامے کو درپیش خطرات کی بگرانی کرتی رہے گی،اگر ضرورت پڑی تو اپنے قیمتیں مستحکم رکھنے کے مقصد کو حاصل کرنے کے لیے موزوں اقدام کرے گی۔