ایک ہی دن میں ڈالر کی قیمت میں کتنا اضافہ?
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) انٹربینک میں ڈالر 49 پیسے مہنگا ہو نے کے بعد ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 179 روپے پر پہنچ گیا۔
انٹربینک میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز ہی ڈالر 178.51 روپے سے مہنگاہوکر 179 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
معاشی ماہرین کے مطابق درآمد میں اضافہ اور بیرونی قرض کی ادائیگی پر روپیہ دباؤ کا شکار ہے۔ڈالر مہنگا ہونے سے درآمدی اشیا کی قیمت مزید بڑھ جائیں گی۔
یہ بھی پڑھیں:ن لیگ نے تحریک انصاف کے ڈی چوک جلسے کا توڑ نکال لیا
معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ ایک ماہ میں بیرونی قرض کی مد میں ایک ارب 12 کروڑ ڈالر ادا کئے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب اورپاکستان میں پہلا روزہ کب ہو گا