کراچی میں کالے بادلوں کا راج ، محکمہ موسمیات نے بارش کی نوید سنادی

Feb 14, 2024 | 11:52:AM
کراچی میں کالے بادلوں کا راج ، محکمہ موسمیات نے بارش کی نوید سنادی
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) کراچی میں کالے بادلوں کا راج، ٹھنڈی ہوائیں چلنے لگیں جبکہ محکمہ موسمیات نے شہر میں ہلکی پارش کی پیشگوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران شہر کا موسم خشک اور خنک رہنے کا امکان ہے جب کہ شہر میں بوندا باندی اور ہلکی بارش کی بھی پیشگوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 15.2ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ  کیا گیا جب کہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 27 سے 29 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنےکا امکان ہے۔

شہر میں مشرق سے 4 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں اور  ہوا میں نمی کا تناسب 60 فیصد ہے۔

یہ بھی پڑھیں:حب میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کےموقع پر فائرنگ، 2 افراد جاں بحق،12 زخمی

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے بتایا کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جب کہ بالائی علاقوں میں شدید سرد رہے گا۔