نگراں وفاقی وزیر خزانہ سے انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کی ریجنل نائب صدر ہیلا چیخروہو کی ملاقات

Dec 14, 2023 | 23:51:PM
نگراں وفاقی وزیر خزانہ سے انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کی ریجنل نائب صدر ہیلا چیخروہو کی ملاقات
کیپشن: ڈاکٹر شمشاد اختر (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص عظیم) نگران وفاقی وزیر خزانہ سے انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کی ریجنل نائب صدر مشرق وسطیٰ، وسطی ایشیاء، ترکی، پاکستان اور افغانستان ہیلا چیخروہو نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔

وزیر خزانہ نے اس موقع پر کہا کہ حکومت کیپٹل مارکیٹ، انشورنس انڈسٹری، سرمایہ کاری اور برآمدات میں اضافے کیلئے خصوصی اقتصادی زونز کے قیام پر توجہ دے رہی ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ کا مزید کہنا تھا کہ حکومت زیرِ التوا ڈھانچہ جاتی مسائل کو حل کرنے کیلئے مختلف شعبوں میں اصلاحات متعارف کرانے کیلئے پُرعزم ہے۔ انہوں نے معاشی اور مالی استحکام کیلئے عبوری حکومت کے اصلاحاتی ایجنڈے سے بھی آگاہ کیا۔

یہ بھی پڑھیے: حج درخواستوں کی تعداد بڑھانے کیلئے اقدامات، وزارت مذہبی امور نے پہلی بار نجی سیلولر کمپنیوں کی خدمات حاصل کرلیں

آئی ایف سی کی ریجنل نائب صدر نے معیشت میں بہتری کیلئے حکومت کے اقتصادی اور مالیاتی شعبوں میں اٹھائے گئے اقدامات کو سراہا۔ انہوں نے ملک کے معاشی ایجنڈے کی ترقی اور بہتری کیلئے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔