حج درخواستوں کی تعداد بڑھانے کیلئے اقدامات، وزارت مذہبی امور نے پہلی بار نجی سیلولر کمپنیوں کی خدمات حاصل کرلیں

Dec 14, 2023 | 19:11:PM
حج درخواستوں کی تعداد بڑھانے کیلئے اقدامات، وزارت مذہبی امور نے پہلی بار نجی سیلولر کمپنیوں کی خدمات حاصل کرلیں
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان خان) حج درخواستوں کی تعداد بڑھانے کیلئے وزارت مذہبی امور نے ایڑھی چوٹی کا زور لگا دیا، وزارت مذہبی امور نے پہلی بار نجی سیلولر کمپنیوں کی خدمات بھی حاصل کرلیں۔

ذرائع کے مطابق پہلی مرتبہ سرکاری حج اسکیم کیلئے کالر ٹونز کا استعمال کیا جارہا ہے، کالر ٹیونز کے ذریعے موبائل فون صارفین کو سرکاری حج اسکیم کی تفصیلات سے آگاہ کیا جانے لگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت مذہبی امور نے پہلی مرتبہ ٹیلی ویژن پر اشتہارات کے ذریعے بھی حج اسکیم کی تشہیر شروع کردی۔

 ذرائع وزارت مذہبی امور کے مطابق سرکاری ریگولر اور اسپانسر شپ اسکیم کی تشہیر اور رابطوں کے مثبت نتائج سامنے آنے لگے، سرکاری ریگولر اسکیم کے تحت 53 ہزار درخواستیں جبکہ اسپانسر شپ اسکیم کے تحت اب تک ڈھائی ہزار حج درخواستیں موصول ہوسکیں۔ 

یہ بھی پڑھیے: پاکستان میں جمادی الثانی کا چاند نظر آ گیا

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت مذہبی امور اسپانسر شپ اسکیم کیلئے ساڑھے 22 ہزار درخواستوں کی منتظر ہے۔

ذرائع کے مطابق بیرون ملک پاکستانیوں کیلئے درخواستیں جمع کرانے میں حائل رکاوٹیں دور کی جارہی ہیں، اب اسپانسر شپ اسکیم کیلئے بیرون ملک سے ڈالرز میں درخواستیں جمع کروائی جاسکتی ہیں۔