اومی کرون کے پہلے کیس کی تصدیق ۔ مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا گیا

Dec 14, 2021 | 13:13:PM
اومی کرون کے پہلے کیس کی تصدیق ۔ مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی میں کورونا وائرس کے خطرناک ویرینٹ اومی کرون کے پہلے کیس کی تصدیق ہو گئی محکمہ صحت نے شہر قائد کے مخصوص علاقوں میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا۔

تفصیلات کے مطابق کورونا کی جنوبی افریقی قسم اومی کرون کے پہلے مریض کی تصدیق کے بعد کراچی کے علاقے سولجر بازار اور  رحیم اپارٹمنٹ کے اطراف میں مائیکر و لاک ڈاؤن لگا دیا گیا ہے،محکمہ صحت سندھ کے مطابق اومی کرون سے متاثر خاتون کے رہائشی علاقے میں مائیکر و لاک ڈاؤن لگایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ قومی ادارہ صحت نے گزشتہ روز  پاکستان میں ‏اومی کرون کے پہلے کیس کی تصدیق کی تھی جب کہ گزشتہ ہفتے اومی کرون کے پہلے کیس کا شبہ ہوا تھا،مشتبہ کیس کے نمونے این آئی ایچ کو بھیجے گئے تھے جہاں جنیوم سیکونیسک کے ذریعے وائرس کی شناخت اومی کرون کی ہوئی۔
 یہ بھی پڑھیں:    کورونا ویکسین سے انکار ۔۔۔امریکی ایئر فورس کے27اہلکار نوکری سے فارغ