کورونا ویکسین سے انکار ۔۔۔امریکی ایئر فورس کے27اہلکار نوکری سے فارغ

Dec 14, 2021 | 12:07:PM
امریکی اہلکار ، کورونا ویکسین
کیپشن: امریکی اہلکار ویکسین لگواتے ہوئے فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)امریکی ایئر فوس نے کورونا وائرس کی ویکسین لگوانے سے انکار پر27اہلکاروں کو نوکری سے فارغ کردیا۔

یہ بھی پڑھیں:7.3شدت کا بدترین زلزلہ

تفصیلات کے مطابق امریکی فضائیہ نے بتایا ہے کہ 27 سروس ممبران کو کووِڈ 19 کی ویکسین لگوانے سے انکار کرنے پرنوکری سے برطرف کردیا گیا ہے ۔امریکا نے اگست میں تمام سروس ممبران کے لیے ویکسین کو لازمی قرار دیا تھا اور ڈیوٹی پر موجود اہلکاروں کیلئے کم از کم ویکسین کی ایک خوراک کو لازمی قرار دیا تھا ۔
فضائیہ کی ترجمان کے مطابق فوجیوں کو ویکسین لگوانے کیلئے وقت دیا گیا ۔ترجمان کے مطابق کسی کوبھی ویکسین سے استثنا حاصل نہیں ۔ترجمان کے مطابق فضائیہ کے تقریباً 97 فیصد اہلکاروں کو کورونا وائرس سے بچاو¿ کیلئے ویکسین لگائی گئی جو کہ عام امریکی آبادی سے کہیں زیادہ ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی کئی اہلکاروں کوویکسین سے انکار کرنے پر ہٹا دیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:سرینگر، حملے میں3 بھارتی پولیس اہلکار ہلاک ،درجن سے زائدزخمی