ایران کا فضائی حدود کل تک نہ کھولنے کا فیصلہ

Apr 14, 2024 | 14:59:PM
ایران کا فضائی حدود کل تک نہ کھولنے کا فیصلہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24news.tv
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک ) ایران نے فضائی حدود کل تک نہ کھولنے کا فیصلہ کیا ہےجس سے امام خمینی انٹرنیشنل ائیرپورٹ کل تک کے لیے بند رہے گا۔

ایران اور اسرائیل کے مابین حالیہ کشیدگی کےبعد تمام بڑے شہروں کی اندرونی پروازیں ملتوی کردی گئی ہیں،اتحاد ائیرویز نے اسرائیل، عمان اور اردن کی پروازیں منسوخ کردی،ایمریٹس نےبھی متعدد پروازوں کےروٹس تبدیل کیے۔

دوسری جانب اسرائیلی میڈیا رپورٹس کےمطابق ایرانی حملےسےاسرائیل کو بھاری مالی نقصان پہنچا،میزائل مارگرانے کےلیےآئرن ڈوم سسٹم کا بھرپوراستعمال کیاگیا،ایک ارب ڈالرسےزائد مالیت کے آئرن ڈوم میزائل استعمال ہوئے۔

اسرائیلی فوج کا دعویٰ ہےکہ ایران کےداغے گئے 99 فیصد ڈرون اورمیزائلوں کو تباہ کردیاہے،اسرائیلی وزیرِدفاع کا کہنا ہےکہ ایران نے 300 سے زائد پروجیکٹائل اسرائیل کی طرف داغے،بیلسٹک میزائلوں کی معمولی تعداد اسرائیلی سر زمین تک پہنچ سکی۔

یہ بھی پڑھیں : ایران کا اسرائیل پرحملہ ،اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب