بابر اعظم کی کور ڈرائیو فزکس کے نصاب میں شامل؟؟

Sep 13, 2022 | 18:55:PM
بابراعظم کور ڈرائیو
کیپشن: بابر اعظم کورڈرائیو کھیلتے ہوئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان اوردنیا کے بہترین بلے بازوں میں سرفہرست رہنے والے بابر اعظم کی  ایک خاص پہچان ان کی کورڈرائیو بھی ہے دنیا بھر کے کرکٹرز نے بابر اعظم کی کور ڈرائیو کی تعریف کی بہترین کور ڈرائیوز کھیلنے پر لیجنڈری کرکٹرز نے بھی ان کی تعریف کی ۔
انگلینڈ کے سابق کپتان ناصر حسین نے بھی بابر کی کور ڈرائیوز کی تعریف کچھ یوں کی کہ اگر وہ کسی نوجوان لڑکے کو کور ڈرائیوز کھیلنا سکھا رہے ہوں تو وہ ان سے بابر کو کھیلتے ہوئے دیکھنے کو کہیں گے۔
ناصر نے مزید کہا کہ میں متعصب ہونے جا رہا ہوں۔ بھارتی مداحوں سے معذرت لیکن میں بابر اعظم کے ساتھ جاو¿ں گا۔ میں نے کوہلی کو بھی کھیلتے دیکھا لیکن میرے خیال میں کوہلی قدرے مختلف ہیں۔


کرکٹ کی دنیا کے علاوہ سوشل میڈیا پر ایک پیپر میں پوچھے جانیوالا سوال بھی بہت وائرل ہورہا ہے جس میں بابر اعظم کی کور ڈرائیوسے متعلق پوچھا گیا ہے ۔کہا یہ جارہا ہے کہ یہ دراصل فیڈرل بورڈ کے نویں جماعت کا فزکس پیپر ہے جس میں بابر اعظم کی کور ڈرائیو کو فزکس سے جوڑا گیا ہے ۔پیپر میں ’کینیٹک انرجی‘ سے متعلق مثال میں پوچھا گیا ہے کہ ’بابر اعظم 150 j کی قوت سے کور ڈرائیو کھیلیں اور گیند کا وزن 120 گرام ہو تو یہ کس رفتار سے باونڈری پر پہنچے گی؟مثال کے دوسرے حصے میں لکھا گیا ہے کہ ’ایک فٹبالر 450 گرام کی فٹبال کو کس قوت سے کک کرے کہ وہ اس رفتار کو پہنچ سکے۔
سوشل میڈیا پر اس پر دلچسپ تبصرے دیکھنے میں آرہے ہیں،پاکستانی اور انڈین صارفین کے درمیان نوک جھونک دیکھنے میں آرہی ہے ایک صارف نے لکھا کہ ’انڈیا کی نصابی کتابوں میں روہت شرما کے ایک وقت میں چار مرتبہ تین واڑا پاو کھانے اور ان کے پیٹ کا حجم بتانے‘ کا سوال ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں:پلیئر آف دی منتھ: پاکستانی نے تاریخ رقم کردی