ڈالر مزید مہنگا۔ تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے

May 13, 2022 | 13:26:PM
ڈالر مزید مہنگا۔ تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے
کیپشن: ڈالر مزید مہنگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز) انٹر بینک میں ڈالر مزید ایک روپے 23 پیسے مہنگا ہونے کے بعد ملکی تاریخ کی بلند ترین قیمت 193 روپے پر پہنچ گیا ہے۔

ڈالر انٹر بینک میں ملکی تاریخ کی بلند ترین قیمت 193 روپے پر آگیا ہے۔ گزشتہ روز روپے کے مقابلے میں انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 1.70 روپے کے اضافے سے 189.90 روپے سے بڑھ کر 191.60 روپے اور قیمت فروخت 1.90 روپے کے اضافے سے 190.10 روپے سے بڑھ کر 192.00 روپے ہو گئی تھی جس کے بعد آج مزید اضافہ دیکھا گیا۔ 

دوسری جانب گزشتہ روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 191.00 روپے اور قیمت فروخت 192.00 روپے پر برقرار رہی۔

ماہرین کے مطابق دس ماہ میں تجارتی خسارہ 65 فیصد اضافے سے 40 ارب ڈالر پر پہنچ گیا ہے ، بیرونی قرضے کی ادائیگی سے ذخائر میں مسلسل کمی ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:گرج چمک کیساتھ بارشیں۔محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کردی

 ماہرین کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک کے ذخائر 19 کروڑ ڈالر کمی سے 10.30 ارب ڈالر رہ گئے ہیں ، اسٹیٹ بینک کے ذخائر جون 2020 کی کم سطح تک گرگئے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: بچہ جلد پیدانہ کرنے پر والدین کا بیٹے پر انوکھا مقدمہ