ہرن کی سانپ کو گھاس پھوس کی طرح چبا کر کھانے کی ویڈیو وائرل

Jun 13, 2023 | 09:24:AM
 ہرن یوں تو سبزی خور جانور ہے اور گھاس پھوس پر گزارا کرتا ہے لیکن ایک حیران کن ویڈیو میں اسے سانپ کو سبزی کی طرح چبا چبا کر کھاتے دیکھا جا سکتا ہے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ہرن یوں تو سبزی خور جانور ہے اور گھاس پھوس پر گزارا کرتا ہے لیکن ایک حیران کن ویڈیو میں اسے سانپ کو سبزی کی طرح چبا چبا کر کھاتے دیکھا جا سکتا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو نے ہرنوں کی خوراک سے متعلق رائے کو تبدیل کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔ ہرن کو ویڈیو میں ایک سانپ کو مرغوب غذا کی طرح کھاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

ہرن جو سبزی خور ہے، سانپ کو مزے مزے لے کر کھا رہا ہوتا ہے۔ جو اس جانور کی عمومی عادت نہیں۔ یہ ویڈیو بھارتی محکمہ جنگلات کے ایک اہلکار نے وائرل کی تھی۔

کیپشن میں لکھا تھا کہ کیمرے فطرت کو بہتر طور پر سمجھنے میں ہماری مدد کر رہے ہیں۔ جی ہاں، سبزی خور جانور بعض اوقات سانپوں کو کھاتے ہیں۔

نیشنل جیوگرافک کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہرن معدنی اجزا مثلاً فاسفورس، کیلشیم اور نمکیات کی کمی کے باعث گوشت کی جانب راغب ہوتے ہیں۔

ویڈیو میں سانپ کھانے والا ہرن بھی نمکیات کی کمی محسوس کر رہا ہوگا اسی لیے آج کا لنچ سانپ سے کیا۔