پٹرول کتنے روپے فی لیٹر مہنگاہو گا ۔۔ سلیم مانڈوی والا نے بڑا دعویٰ کردیا

Jun 13, 2021 | 19:30:PM
پٹرول کتنے روپے فی لیٹر مہنگاہو گا ۔۔ سلیم مانڈوی والا نے بڑا دعویٰ کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پیپلزپارٹی کے سینیٹر سلیم مانڈوی والا کا کہنا ہے کہ حکومت نے ٹیکس لگا کر عام آدمی کی جیب پر ڈاکا ڈالا،حکومت نے بجٹ میں27 ارب روپے کے نئے ان ڈائریکٹ ٹیکس لگائے ہیں اور حکومت کہتی ہے کوئی ٹیکس لاگو نہیں کیا، 20 روپے فی لیٹر پیٹرول کی قیمت میں اضافے کے لئے تیار ہوجائیں۔

پیپلزپارٹی کے سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی نے بجٹ کاپی پیسٹ کیا ہے، ہرسال تحریک انصاف کا جو بھی ٹارگٹ رہا ٹیکس کلیکشن کی تباہی ہی کی ہے،جس حکومت کو یہ نہیں معلوم کہ ٹیکس کیسے کلیکٹ کرنا ہے وہ بجٹ کیسے بنائے گی؟ 
سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ کابینہ کی منظوری کے بنا بجٹ پیش ہوگیا۔ان کا کہنا تھا کہ پیٹرولیم لیوی میں اضافے کی بات کی گئی،آپ 20 روپے فی لیٹر پیٹرول کی قیمت میں اضافے کے لئے تیار ہوجائیں۔
انہوں نے کہا کہ ان ڈائریکٹ ٹیکس لگاکر تباہی کردی گئی ہے، اس کا غریب عوام کو براہ راست اثر پڑے گا، آن لائن خریدار پر بھی ٹیکس لگا دیا گیا، جب تک کورونا رہےگا آن لائن نظام چلتا رہےگا۔
پیپلزپارٹی رہنما کاکہنا تھا کہ کروڈ آئل پر 17 فیصد ٹیکس عائد کردیا ہے،حکومت لگائے گئے ٹیکس کا جائزہ لے ،ایل این جی پر بھی ٹیکس لگادیا ہے،جس سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے کے امکانات ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:غصیلے ہاتھی نے شادی کی تقریب تہس نہس کردی۔۔دولہا بھاگنے پر مجبور