پاک چینی دوستی میں کوئی طاقت دراڑ نہیں ڈال سکتی۔۔ وزیراعظم عمران خان

Aug 13, 2021 | 17:12:PM
پاک چینی دوستی میں کوئی طاقت دراڑ نہیں ڈال سکتی۔۔ وزیراعظم عمران خان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ دشمن قوتوں کو پاک چین تعلقات کو کمزور کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے چینی سفیر نے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات،سی پیک،کورونا ویکسین اور مختلف شعبوں میں تعاون پرتبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر ملک وقوم کے عزم متزلزل کو دہراتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور چین آئرن برادرز ہیں، دنیا کی کوئی طاقت ہمارے درمیان دوستی میں دراڑ نہیں ڈال سکتی۔

وزیراعظم نے کہا کہ سی پیک خطے میں تبدیلی کےلئے بہترین منصوبہ ہے، پاکستان اورچین سی پیک کی بروقت تکمیل کےلئے مل کر کام جاری رکھیں گے۔وزیراعظم عمران خان نے کورونا کے دوران تعاون اور ویکسین کی فراہمی پر چینی حکومت کا شکریہ بھی ادا کیا۔
اس موقع پر چین کے سفیر نے وزیراعظم عمران خان کو چینی صدر اور وزیراعظم کی جانب سے یوم آزادی پر مبارکباد کا پیغام بھی پہنچایا۔
یہ بھی پڑھیں:چیئرمین پیمرا کو لائسنس معطل کرنے کا اختیار نہیں۔۔ سندھ ہائیکورٹ