ملک کے تمام مسائل کا واحد علی فوری انتخابات ہیں: پرویز خٹک

Sep 12, 2022 | 12:18:PM
صوبائی صدر تحریک انصاف پرویز خٹک نے کہا ہے کہ حکومت پر قابض امپورٹڈ ٹولے نے ملک کو تباہی کے دھانے لاکھڑا کر دیا، ایسے حکمران ملک پر مسلط ہیں جن کی وجہ سے پوری قوم ہزیمت اٹھا رہی ہے، ملک کے تمام مسائل کا واحد علی فوری انتخابات ہیں، پی ٹی آئی کی مقبولیت سے ہمارے مخالفین کی نیندیں حرام ہوچکی ہیں۔
کیپشن: مائنس ون فارمولا: پرویز خٹک نے اہم اعلان کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) صوبائی صدر تحریک انصاف پرویز خٹک نے کہا ہے کہ حکومت پر قابض امپورٹڈ ٹولے نے ملک کو تباہی کے دھانے لاکھڑا کر دیا، ایسے حکمران ملک پر مسلط ہیں جن کی وجہ سے پوری قوم ہزیمت اٹھا رہی ہے، ملک کے تمام مسائل کا واحد علی فوری انتخابات ہیں، پی ٹی آئی کی مقبولیت سے ہمارے مخالفین کی نیندیں حرام ہوچکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حیران کن کمی، بڑی خبر آگئی

پرویز خٹک نے ضلع نوشہرہ کے علاقوں خویشگی پایان، خویشی بالا بالا، باباجی کلی، زنڈو بانڈہ میں شمولیتی جلسوں سے خطاب کیا۔ بابا جی کلی میں جماعت اسلامی کے مقامی کونسلروں رحمت خان اور دیگر نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا جبکہ مختلف تقاریب میں سینکڑوں افراد نے مختلف سیاسی جماعتوں سے مستعفی ہوکر تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔

پرویز خٹک نے کہا کہ اس وقت عمران خان عوام کی ضد بن چکا ہے، چیئرمین تحریک انصاف نے عوام کو جس راستے پر ڈالا جس پاکستان کا خواب دکھایا اب عوام وہی مقام چاہتے ہیں وہی ریاست اور ایسے ہی لیڈر چاہتے ہیں اب عوام خالی ہاتھ واپس جانے کو تیار نہیں۔ انہوں نے کہا کہ کارکن انتخابات کی تیاریاں کریں،جلد انتخابات ہوں گے کیونکہ ضمنی انتخابت سے تو حکمرانوں نے راہ فرار اختیار کرلی۔

انہوں نے کہا کہ اگر تحریک انصاف کو سیاست سے نااہل کیا گیا تو پھر کسی کو بھی ووٹ کا حق نہیں دیں گے، ان کے بکسے بھی خالی جائیں گے، آج اگر عمران خان نے کوئی کال دی تو عوام اس پر عمل کریں گے، پی ٹی ایم واے سارے چور ہیں، ان میں ایک ایک کو میں بخوبی جانتا ہوں۔