پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حیران کن کمی، بڑی خبر آگئی

Sep 12, 2022 | 11:03:AM
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ امریکی کروڈ آئل کی قیمت میں 1.60 فیصد کم ہوگئی
کیپشن: پیٹرولیم مصنوعات میں حیران کن کمی، بڑی خبر آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ امریکی کروڈ آئل کی قیمت میں 1.60 فیصد کم ہوگئی۔

امریکی خام تیل کی قیمت 85.40 ڈالر فی بیرل ریکارڈ کی گئی۔ برطانوی خام تیل کی قیمتوں میں بھی 1.46 فیصد کمی ہوئی۔ برطانوی خام تیل کی فی بیرل قیمت 91.48 ڈالر ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں:رانا ثنااللہ کی گرفتاری: پنجاب حکومت نے بڑا اعلان کر دیا

دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر 62 پیسے مہنگا ہوگیا۔ انٹر بینک میں ڈالر 228 روپے 18 پیسے سے بڑھ کر 228 روپے 80 پیسے پر پہنچ گیا۔

خیال رہے یکم ستمبر کو حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 7 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 235 روپے 98 پیسے ہوگئی۔

اس کے علاوہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 2 روپے 99 پیسے اضافہ کیا گیا جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 247 روپے 43 پیسے ہوگئی جبکہ لائٹ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 9 روپے 79 پیسے اضافہ کیا گیا۔ لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 201 روپے 54 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔

حکومت نے مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی 10 روپے 92 پیسے اضافہ کیا جس کے بعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت 210 روپے 32 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی۔