سندھ کی صوبائی کابینہ نے حلف اٹھا لیا 

Mar 12, 2024 | 19:38:PM
 سندھ کی صوبائی کابینہ نے حلف اٹھا لیا 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عاجز جمالی) سندھ کی 9 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا، ایک وزیر عدم موجودگی کی وجہ سے حلف نہیں اٹھا سکا اور 3 مشیروں کو سندھ کابینہ میں شامل کیا گیا ہے۔

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق گورنر سندھ  کامران ٹیسوری  نے نئے صوبائی وزراء سے حلف  لے لیا، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ  بھی حلف برداری  تقریب  میں شریک ہوئے، حلف لینے والوں  میں   شرجیل انعام میمن ، ڈاکٹر عذرا پیچوہو ،  سید ناصر حسین شاہ، سعید غنی،  جام خان شورو، ضیا حسین لنجار، سردار  محمد بخش مہر، علی حسن زرداری  اور سید ذوالفقار علی شاہ  شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سرکاری بینک کو مس پرنٹڈ نوٹ موصول، کرنسی کہاں سے آئی؟ جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ  کا مزید کہنا ہے کہ چیف سیکریٹری  ڈاکٹر فخر عالم نے  وزراء کی تقرری  کا نوٹیفکیشن  پڑھ کر سنایا، گورنر سندھ  اور وزیراعلیٰ سندھ  نے حلف لینے والے وزراء  کو مبارکباد دی، چیف سیکریٹری نے وزیراعلیٰ سندھ کی سفارش پر 3 مشیران  کا اعلان کیا، مشیران میں  بابل بھیو، ا حسان  مزاری اور نجمی عالم شامل ہیں، ذوالفقار  شاہ حلف برداری تقریب میں شرکت نہ کرسکے، وہ اسلام آباد  سے کراچی نہیں پہنچ پائے۔

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ نے وزراء اور مشیران کو قلمدان  تفویض کیے جانے پر بات کرتے ہوئے بتایا کہ شرجیل انعام میمن کو محکمہ ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ  اور  محکمہ ایکسائز ، ٹیکسیشن  اینڈ نارکوٹکس کا قلمدان دیا گیا، ڈاکٹر عذراپیچوہو کو محکمہ صحت  اور بہبود آبادی کی وزارت دی گئی، سید ناصر حسین شاہ کو محکمہ توانائی اور منصوبہ بندی اور ترقیات، سید سردار علی شاہ کومحکمہ  سکول ایجوکیشن اینڈ لٹریسی ،محکمہ کالج ایجوکیشن  اورمحکمہ مائنز اینڈ منرلز ڈیولپمنٹ، سعید غنی کو محکمہ لوکل گورنمنٹ اینڈ ہائوسنگ ٹائون پلاننگ ڈپارٹمنٹ اور پبلک ہیلتھ ایجینئرنگ اینڈ رورل ڈیولپمنٹ، جام خان شورو کو محکمہ آبپاشی  اور محکہ خوراک کا وزیر بنایاگیا۔

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ نے مزید تفصیلات بیان کرتے ہوئےکہا کہ ضیاء الحسن کو محکمہ داخلہ اور لاء، پالیمنٹری افیئرز اینڈ کرمنل  پروسیکیوشن،سردار محمد بخش  خان مہر کو ایگریکلچر، سپلائی اینڈ پرائز ، سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز  اور انکوائریز  اینڈ  اینٹی کرپشن  اسٹیبلشمنٹ، علی حسن  زرداری کو جیل خانہ جات، سید ذوالفقار علی شاہ کومحکمہ کلچر، ٹورازم، اینٹیکیوٹیز  اینڈ آرکائیوز   کا قلمدان تفویض کیاگیا۔

یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی میں گیس لیکج کے باعث دھماکے، افسوسناک خبر آ گئی

مشیران کی تفصیلات بتاتے ہوئے ترجمان وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اللہ بخش ڈنو خان بھیو کو محکمہ  فاریسٹ اینڈ وائلڈ لائف، احسان  الرحمان  مزاری  کو محکمہ انٹر پروونشل  کوآرڈینیشن جبکہ سید نجمی عالم کو ہیومن سیٹلمنٹ، سپیٹیل ڈیولپمنٹ اینڈ سوشل ہاؤسنگ اور محکمہ  لائیو سٹاک اینڈ فشریز  کا مشیر تقرر کیاگیا ہے۔