کراچی: نیشنل بینک کو سٹیٹ بینک سے مس پرنٹڈ نوٹ موصول

Mar 12, 2024 | 19:03:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان) کراچی کی نیشنل بینک برانچ میں انوکھا واقعہ پیش آیا،سٹیٹ بینک نے مس پرنٹنگ والے کرنسی نوٹ بھیج دیئے۔
کراچی میں نئے کرنسی نوٹوں کے ایک سائیڈ پر پرنٹ ہونے اور بینکوں کو فراہم ہونے کا انکشاف ہوا ہے، اس بات کا پختہ ثبوت سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو  میں موجود ہے، نیشنل بینک ماڈل کالونی کراچی کے برا نچ مینجر نے ویڈیو میں انکشاف کیا ہے کہ آج صبح جو کیش آیا ہے، نئے نوٹوں میں ایک سائیڈ پر پرنٹ اور دوسرا سادہ ہے، آج ہی سارے  نئے نوٹ آئے ہیں، ایک ہزار کے نوٹوں کی کتنی گڈیاں صارفین کو چلی گئی معلوم نہیں ہے، ایک صارف نے ایک سائڈ پر پرنٹ والے کرنسی نوٹ واپس کیے تو پتہ چلا کہ ایک سائیڈ سے نوٹ خالی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی میں گیس لیکج کے باعث دھماکے، افسوسناک خبر آ گئی

بینک منیجر کا مزید کہنا ہے کہ صارف کی شکایت کے بعد نوٹوں کے مزید بنڈل چیک کیےتو کرنسی نوٹ ایک سائڈ سے بغیر پرنٹنگ نکلے، کرنسی نوٹوں کے پیکٹ میں موجود گڈیوں میں 2، 2 نوٹ اسی طرح جڑے ہوئے ہیں۔

دوسری جانب ترجمان نیشنل بینک کا کہنا ہے کہ ویڈیو کے حوالے سے آپریشن ڈپارٹمنٹ کو بھیج دیا ہے، متعلقہ ڈپارٹمنٹ کو ویڈیو بھی بھیج دی ہے، تفصیلات آنے پر میڈیا سے شئیر کریں گے۔