ایف آئی اے کاتحقیقات کا فیصلہ، مونس الٰہی کا ردعمل بھی آگیا

Jun 12, 2022 | 19:29:PM
مونس الٰہی ، ردعمل
کیپشن: مونس الٰہی فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)منی لانڈرنگ کیس میں ایف آئی اے نے مونس الٰہی کیخلاف تحقیقات کا فیصلہ کرلیا ۔
تفصیلات کے مطابق مونس الہٰی کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں تحقیقات کی جائیں گی۔ایف آئی اے ذرائع کے مطابق شواہد کی روشنی میں مونس الہٰی کےخلاف تحقیقات کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اس حوالے سے مونس الٰہی کا کہناتھا کہ اس طرح کے کیسز پہلی بار ہمارے خاندان کے خلاف نہیں بنے،میرے خلاف ماضی میں بھی ایسی کارروائی کی گئیں،ہمیں وزارتیں دینے کی پیشکش کی گئی مگر ہم نے مسترد کیا،ان لوگوں نے کہاکہ آپ سے غلطی ہوگئی ،اب واپس آجائیں،ہزار مقدمات بنالیں، عمران خان کا ساتھ نہیں چھوڑیں گے،ان کا کہناتھا کہ میں پہلے بھی کیسز میں پہلے بھی کلیئر ہوچکاہوں۔
ترجمان اسپیکر پنجاب اسمبلی زین علی بھٹی نے اس حوالے سے کہا کہ مونس الہٰی کیخلاف ایف آئی اے کو کچھ نہیں ملے گا،حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پر اترآئی ہے اور بزدلانہ کارروائیاں کررہی ہے،یہ حربے صرف عمر ان خان کو چھوڑنے کیلئے استعمال کئے جا رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:نئی افغان ویزا پالیسی پر وزیراعظم کا رد عمل