پیپلزپارٹی نے سینٹ الیکشن کیلئے امیدواروں کا اعلان کردیا

Feb 12, 2021 | 19:42:PM
پیپلزپارٹی نے سینٹ الیکشن کیلئے امیدواروں کا اعلان کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان پیپلزپارٹی نے سینٹ الیکشن کیلئے 14 امیدواروں کو ٹکٹ جاری کردیئے۔

 ترجمان بلاول ہائوس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پیپلزپارٹی کے بورڈ نے سینٹ الیکشن میں پارٹی کے امیدواروں کو ٹکٹ جاری کردیئے ہیں۔
ترجمان نے بتایا کہ سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی کی اسلام آباد سے سینٹ انتخابات میں اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے مشترکہ امیدوار کی تجویز ہے جبکہ خیبر پختونخوا سے فرحت اللہ بابر پی ڈی ایم کے مشترکہ امیدوار ہوں گے۔
 سندھ سے جام مہتاب ڈہر، تاج حیدر، سلیم مانڈوی والا، شیری رحمان اور شہادت اعوان امیدوار ہوں گے۔
ترجمان کے مطابق پنجاب میں جنرل نشست پر عظیم الحق منہاس پیپلزپارٹی کے امیدوار ہوں گے۔
ٹیکنو کریٹ کی نشست پر فاروق نائیک، شہادت اعوان اورکریم خواجہ امیدوار ہوں گے۔
خواتین کی نشستوں پر خواتین نشستوں پر پلوشہ خان، اور خیرالنسامغل پیپلزپارٹی کی امیدوار ہوں گی جبکہ رخسانہ شاہ کورنگ امیدوار ہوں گی۔