9 بجے کی ہیڈ لائنز

Aug 12, 2023 | 08:58:AM
9 بجے کی ہیڈ لائنز
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24news
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

1۔سائفر انتہائی خطرناک سازش تھی۔سائفرکے تانے بانے یہیں بنے گئے۔ ریاست مدینہ کی گردان تھی، عمل بالکل برعکس۔وزیراعظم کا اتحادی جماعتوں کے اعزاز میں عشائیے سے خطاب۔کہااتحادیوں نے مل کر مسائل کو حل کیا۔ہم اتحادیوں کوکھل کرسیٹ ایڈجسٹمنٹ کرنی چاہیے۔آج نگران وزیراعظم کے معاملے پر راجہ ریاض سے مشاورت کروں گا۔

2۔سندھ اسمبلی بھی تحلیل۔گورنر نےوزیراعلیٰ مرادعلی شاہ کی ایڈوائز پردستخط کردئیے۔کابینہ بھی ختم ہوگئی۔ وزیراعلیٰ سندھ سمری خود لےکر گورنر ہاؤس پہنچے تھے۔سندھ اسمبلی چار سال 11 ماہ اور 29 دن قائم رہی۔

3۔شہدائے پاکستان کو سلام۔۔۔نائیک محمد زبیر شہید بے باک، نڈر اور وطن پر مر مرٹنے کا عزم رکھنے والے جانباز مجاہد تھے،نائیک محمد زبیر شہید 12 اکتوبر 2011 کو سوات میں دہشتگردوں کیخلاف لڑتے ہوئے شہادت کے رتبہ پر فائز ہوئے،لواحقین کی سانحہ9 مئی کےواقعات کی شدید مذمت،شرپسندوں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ۔

4۔مودی کا ہندوستان عیسائیوں کے لئے جہنم بن گیا۔یونائیٹڈ کرسچین فورم کی سالانہ رپورٹ نے مودی سرکار کے دُنیا کی سب سے بڑی جمہوریت اور مذہبی رواداری کے دعوؤں کی قلعی کھول دی ۔بھارت کی 23ریاستوں میں عیسائی برادری کے خلاف پُر تشدد واقعات400سے تجاوز کر گئے،،،اُتر پردیش عیسائیوں کے خلاف155 پُر تشدد واقعات کے ساتھ سرِ فہرست۔