نواز شریف اور اسحاق ڈار کی وطن واپسی۔پاسپورٹ کی فوری تجدید  کا فیصلہ

Apr 12, 2022 | 17:52:PM
نواز، شریف، اسحاق ،ڈار
کیپشن: نواز شریف اور اسحاق ڈار (فوٹو بشکریہ بی بی سی نیوز)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( 24 نیوز)عمران حکومت کے خاتمے کے بعد سابق وزیراعظم نواز شریف اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی لندن سے وطن واپسی کے امکانات روشن ہو گئے۔
نجی ٹی وی کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے وزارت داخلہ کو نوازشریف اور اسحاق ڈار کے پاسپورٹ کی تجدید کے احکامات جاری کردیئے جبکہ لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کو بھی پاسپورٹ کی فوری تجدید کیلئے کہہ دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق نواز شریف کو سفارتی پاسپورٹ جاری کیا جائے گا جبکہ اسحاق ڈار کو عام پاسپورٹ فراہم کیاجائے گا۔سفارتی ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار کو سفارتی پاسپورٹ جاری نہیں ہو سکتا۔
نواز شریف اور اسحاق ڈار کے پاسپورٹ زائد المعیاد ہوگئے تھے اور پی ٹی آئی حکومت نے پاسپورٹ کی تجدید کا عمل روک دیا تھا۔ذرائع کے مطابق نواز شریف اور اسحاق ڈار رمضان المبارک کا آخری عشرہ سعودی عرب میں گزاریں گے ۔نواز شریف سعودی عرب سے وطن واپسی کا اعلان کریں گے ۔پاکستان سے مسلم لیگ ن کے کئی رہنما نواز شریف کو لینے سعودی عرب جائیں گے جبکہ مریم نواز بھی آئندہ چند روز میں والد سے ملنے لندن جا سکتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں۔
نواز شریف۔اسحاق ڈار۔پاسپورٹ۔لندن۔واپسی۔سعودی عرب

یہ بھی پڑھیں: حکومت کی تبدیلی ۔۔ڈالر کی قیمت مزید کم ہوگئی ،سٹاک مارکیٹ میں تیزی