پشاور، محکمہ تعلیم اور ٹیچرز ایسوسی ایشن کے درمیان مذاکرات کامیاب

Oct 11, 2022 | 00:16:AM
ڈائریکٹر ایجوکیشن خیبرپختونخوا، حافظ ابراہیم، پرائمری سکول ٹیچرز، مذاکرات کامیاب،
کیپشن: ٹیچرز سراپا احتجاج، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ڈائریکٹر ایجوکیشن خیبرپختونخوا حافظ ابراہیم نے کہاہے کہ پرائمری سکول ٹیچرز سے مذاکرات کامیاب ہو گئے،اساتذہ آج سے احتجاج ختم کر رہے ہیں جبکہ ٹیچرز ایسوسی ایشن کاکہناہے کہ آج پرائمری سکولز بدستور بند رہیں گے ، تحریری معاہدے کے بعد احتجاج ختم کرنے کا اعلان کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا محکمہ تعلیم اور ٹیچرز ایسوسی ایشن کے درمیان مذاکرات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے ، ڈائریکٹر ایجوکیشن حافظ ابراہیم کاکہناہے کہ پرائمری سکول ٹیچرز سے مذاکرات کامیاب ہو گئے،اساتذہ کے مطالبات کی منظوری کیلئے 9 رکنی کمیٹی قائم کردی جس میں 3 اراکین اپٹا کے ہونگے ،کمیٹی مطالبات، سفارشات40 دن میں محکمہ خزانہ کو جمع کرائے گی ۔ان کاکہناتھا کہ اساتذہ آج سے احتجاج ختم کر رہے ہیں ۔
دوسری جانب آل پرائمری ٹیچرز ایسوسی ایشن کاکہناہے کہ آج پرائمری سکولز بدستور بند رہیں گے ،آج اساتذہ جناح پارک میں جمع ہونگے ،محکمہ تعلیم کی جانب سے تحریری معاہدہ اساتذہ کے حوالے کیا جائے گا،تحریری معاہدے کے بعد احتجاج ختم کرنے کا اعلان کریں گے، ٹیچرز ایسوسی ایشن کامزید کہناتھا کہ گرفتار اساتذہ کو بھی آج ہی رہا کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ای سی سی اجلاس، برآمدی شعبے کیلئے توانائی کے مسابقتی نرخوں کی منظوری