آئی سی سی نے  سالانہ ون ڈے رینکنگ جاری کردی

May 11, 2023 | 16:36:PM
آئی سی سی نے  سالانہ ون ڈے رینکنگ جاری کردی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد رضا) آئی سی سی نے ون ڈے کی سالانہ ٹیم رینکنگ جاری کر دی۔ پوائنٹس ٹیبل پر پاکستان بھارت سے آگے۔

آئی سی سی نے  ون ڈے رینکنگ کی سالانہ اپ ڈیٹ جاری کردی گئی، قومی کرکٹ ٹیم پوائنٹس ٹیبل میں بھارت سے آگے نکل گیا، پاکستان ٹیم آئی سی سی رینکنگ میں نمبر دو پر پہنچ گیا۔

 پاکستان ٹیم نیوزی لینڈ سے پانچ ونڈوں کی سیریز سے قبل پانچویں پوزیشن پر تھا، قومی ٹیم نیوزی لینڈ سے پانچ میچوں میں سے 4 میچیز جیت کر  پہلے نمبر آگیا تھا، نیوزی لینڈ سے پانچواں میچ  ہارنے کے بعد پاکستان تیسری پوزیشن پر پہنچ گیا تھا۔ 

یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ پر مذاکرات ڈیڈلاک کا شکار ہو گئے

آئی سی سی کی سالانہ اپ ڈیٹ کے بعد پاکستان ٹیم رینکنگ پر دوسرے نمبر پر ہے۔  آسٹریلیا 118 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر مو جود ، پاکستان 116 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ،  بھارت 115 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر آگیا۔