ایشیا کپ پر مذاکرات ڈیڈلاک کا شکار ہو گئے

May 11, 2023 | 16:26:PM
ایشیا کپ پر مذاکرات ڈیڈلاک کا شکار ہو گئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) ایشیا کپ پر مذاکرات ڈیڈلاک کا شکار ہو گئے، حتمی فیصلہ دو ہفتے تک ہونے کا امکان ہے، چیئرمین نجم سیٹھی میڈیکل چیک اپ کے لیے لندن روانہ ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین منیجمنٹ کمیٹی پی سی بی نجم سیٹھی کا دبئی میں تین روزہ دورہ نتیجہ خیز نہ ہو سکا، ایشیئن اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل حکام سے ملاقاتوں کے باوجود ستمبر میں شیڈول ایشیا کپ پر کوئی فیصلہ نہ ہو سکا۔

یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ کی میزبانی پاکستان سے کسی صورت منتقل نہیں ہو گی، پی سی بی نے دو ٹوک بیان دے دیا

ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام سٹیک ہولڈرز پر ہائبرڈ ماڈل سمیت تمام آپشنز شیئر ہو چکے، دیگر بورڈز کی مصروفیات کی وجہ سے حتمی فیصلے میں مزید دو ہفتے لگ سکتے ہیں، البتہ کسی بھی ناپسندیدہ فیصلے کی صورت میں تین ملکی سیریز پر بھی کام شروع کر دیا گیا ہے، چیئرمین نجم سیٹھی اپنے میڈیکل چیک اپ کے لیے لندن روزانہ ہو گئے، نجم سیٹھی گذشتہ ایک ماہ سے کمر کی تکلیف میں مبتلا ہیں جس کی پاکستان میں ابتدائی طبی امداد سمیت فزیو تھراپی بھی کراتے رہے۔